ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل نور مسجد سے متصل بلدیہ کی اندرونی نالی سے گندے پانی کی نکاسی پرآٹوڈرائیوروں کی شکایت ؛ میونسپالٹی ورکروں نے کی نالی کی صفائی

بھٹکل نور مسجد سے متصل بلدیہ کی اندرونی نالی سے گندے پانی کی نکاسی پرآٹوڈرائیوروں کی شکایت ؛ میونسپالٹی ورکروں نے کی نالی کی صفائی

Mon, 04 Sep 2017 22:26:07    S.O. News Service

بھٹکل:04/ستمبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل سرکاری بس اسٹانڈ قریب نور مسجد سے متصل اندرونی نالی سے گندے پانی کی نکاسی اور اس سے پھیلنے والی بدبو سے نہ صرف نمازیوں کو جانے آنے میں تکلیف ہورہی تھی، بلکہ قریب پارک کرنے والے رکشہ والوں کو بھی پریشانی ہورہی تھی، کافی دنوں سے بہتے پانی سے پریشان  آج آٹو رکشہ والوں نے معاملے پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بلدیہ آفسران سے شکایت کی اور فوری طور پر نالی کی صفائی کا مطالبہ کیا، جس پر کاروائی کرتے ہوئے بلدیہ ورکروں نے  نالی میں جمع کچرا ،کوڑا کرکٹ، مٹی سب کچھ نکال کر نالی کو صاف کردیا۔

رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ یہ اندرونی نالی بند ہوکر مہینہ  گذر رہا تھا اور ہر کوئی اس تعلق سے خاموش تھا۔ نالی کے ذریعے پانی باہر بہنے سے  ماحول میں بدبو پھیلی ہوئی تھی اور مچھروں کی بھرمار ہوگئی تھی ۔ لوگ یوں ہی منہ اور ناک کو دستی اور کپڑوں سے چھپاتے آ، جا  رہے  تھے،دکاندار بھی اپنے جگہ خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے ، چونکہ یہیں پر رکشا اسٹانڈ بھی ہے تو ڈرائیوروں نے شکایت کی کہ بدبو اور مچھروں سے بیماری کا خطرہ ہے ، اس سلسلے میں رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ ہم نے اس تعلق سے  کئی مرتبہ متعلقہ افسران سے شکایت کی ، مگر اُن کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، مگر آج ہر حال میں اسی وقت نالی صاف کرنےکی مانگ پرآڑ گئے  تو بلدیہ صدر محمد صادق مٹا اور بلدیہ صحت عامہ افسر سوجیا نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ اور بلدیہ ملازمین کے ذریعے پوری نالی صاف کرائی گئی ۔

 


Share: